کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 194
بے شک تو شفقت و مہربانی کرنے والا ہے۔‘‘
۳۴۔ ﴿رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَا اِِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾ (التحریم:۸)
’’اے ہمارے رب! ہمیں کامل نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے، یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘
۳۵۔ ﴿ رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (آل عمران: ۱۶)
’’اے ہمارے رب! بے شک ہم ایمان لا چکے ہیں ، پس ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘
۳۶۔ ﴿رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰہِدِیْنَ﴾ (المائدہ: ۸۳)
’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لا چکے ہیں ، پس تو ہم کو بھی تصدیق کرنے والوں کے ساتھ لکھ لے۔‘‘