کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 19
بندہ اگر عمدہ طریقے سے قرآنِ کریم کے ذریعے علاج کرے تو وہ جلد شفایابی میں اس کی عجیب و غریب تاثیر دیکھے گا۔ امام ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ’’ مکہ مکرمہ میں مجھ پر ایک وقت ایسا آیا کہ میں بیمار پڑگیا اور میرے پاس نہ کوئی طبیب تھا اور نہ کوئی دوا تھی۔ چنانچہ میں سورۂ فاتحہ کے ذریعے اپنا علاج خود کرنے لگا اور پھر اس کی عجیب تاثیر پائی۔ میں یہ کرتا کہ آبِ زمزم کا ایک گھونٹ پی لیتا اور اس پر سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرتا پھر اسے پی لیتا۔ اسی سے مجھے مکمل طور پر شفا حاصل ہوگئی۔ پھر بہت سی تکالیف میں اسی طریقہ پر میں عمل کرنے لگا جس سے مجھے انتہائی فائدہ ہوتا۔ اس کے بعد جو شخص بھی مجھ سے اپنی کسی بیماری کی شکایت کرتا تومیں اسے یہی نسخہ بتادیتا اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو