کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 18
’’ پس جسے قرآن شفا نہ دے سکے اسے اللہ بھی شفا نہ دے۔ اور جسے قرآن کافی نہ ہو اسے اللہ بھی کافی نہ ہو۔‘‘ [1] رہے جسمانی امراض … تو قرآنِ کریم نے ان کے طبّی اصول اوران بیماریوں کے کلی قواعد کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ امراض جسمانی کے علاج کے تمام اصول و قواعد قرآن کے اندر موجود ہیں اور وہ درج ذیل تین اصولوں میں بیان ہوئے ہیں : (۱) حفظانِ صحت (۲) تکلیف دہ اشیاء سے بچاؤ (۳) نقصان دہ اور فاسد مواد کا اخراج۔ چنانچہ اسی سے مذکورہ بالا بیماریوں کی اقسام کے تمام اجزاء پر استدلال کیا جائے گا۔ [2]
[1] زاد المعاد: ۴/ ۳۵۲۔ [2] زاد المعاد: ۴/ ۳۵۲۔ ۴/ ۶۔