کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 173
۲۰۔ اللہ سے دعا کرنے میں اللہ کے اسمائے حسنٰی اور صفات علیا کا ، یا خود اپنے کسی عمل صالح کا ، یا کسی زندہ اور موجودصالح شخص کی دعا کا وسیلہ اختیار کرے۔ ۲۱۔ دعا کرنے والے کاکھانا، پینا اور لباس حلال کمائی کا ہو۔ ۲۲۔ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔ ۲۳۔ بھلائی کا حکم دے اور برائی سے روکے۔ ۲۴۔ تمام گناہوں سے دُور رہے۔ ایسے اوقات، حالات اور مقامات جن میں دُعا زیادہ قبول ہوتی ہے[1] ۱۔ شب قدر ۲۔ رات کا آخری حصہ
[1] ان اوقات، حالات اور مقامات کو ان کے دلائل کے ساتھ تفصیل سے جاننے کے لیے دیکھئے اصل کتاب ’’ الذکر والدعاء ‘‘ کا صفحہ ۱۰۱تا ۱۱۸۔