کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 170
دعائیں کریں گے ، آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بھی بہت زیادہ عطا فرمانے والا ہے۔‘‘ [1] دعا کے آداب اور قبولیت کے اسباب[2] دعا کے آداب اور قبولیت دعا کے اسباب میں سے چند درج ذیل ہیں : ۱۔ اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص ہو۔ ۲۔ دعا کرنے والا اللہ کی حمد و ثناسے شروع کرے، پھر دعا کے شروع اور آخرمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درُود پڑھے۔ ۳۔ عزیمت کے ساتھ دعا کرے اور قبولیت کا یقین رکھے۔
[1] ترمذی: ۵/۵۵۶۔ ۴۶۲۔ احمد: ۳/۱۸۔ نیز دیکھئے: صحیح الجامع : ۵/۱۱۶۔ صحیح ترمذی : ۳/۱۴۰۔ [2] ان آداب اور قبولیت کے اسباب کو دلائل کے ساتھ جاننے کے لیے اصل کتاب ’’ الذکر والدعاء‘‘ ص: ۸۸ تا ۱۲۱ملاحظہ فرمائیے۔