کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 16
کی بیماریوں کے لیے مکمل شفا ہے۔ البتہ ہر شخص کو قرآن سے علاج اور شفایابی کی توفیق نہیں ملتی۔ ہاں اگر کوئی مریض قرآن کے ذریعے شفا طلب کرے اور صدق و ایمان، مکمل قبولیت، پختہ اعتقاد اور شروط کی پابندی کے ساتھ قرآن کے ذریعے اپنے مرض کا علاج کرے تو بیماری ہرگز اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ بیماریاں رب ارض وسماء کے کلام کا مقابلہ کیسے کرسکتی ہیں ؟ وہ کلام جو پہاڑوں پر نازل ہوجاتا تو انھیں ٹکڑے ٹکڑے کردیتا۔ یا زمین پر نازل ہوتا تو اسے کاٹ کر رکھ دیتا۔ لہٰذا دل یا جسم کی کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج بر کریم نے نہ بتایا ہو مگر یہ ہے کہ قرآنِ کریم کا فہم رکھنے والوں کے لیے قرآن کے اندر اس کے علاج کا طریقہ، بیماری کا سبب اور اس سے بچاؤ کی تدبیر موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم کے اندر دل اور جسم کی بیماریوں کا ذکر فرمایا ہے۔ اسی طرح دل اور جسم کے علاج کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔