کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 151
دل کی بیماریوں کا علاج
دل تین قسم کے ہوتے ہیں :
۱: قلب سلیم… اطاعت شعار ۔۔ پاک دل۔۔ اور یہی وہ دل ہے جس کے بغیر قیامت کے دن بندے کو نجات نہیں ملے گی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
﴿ یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَ o إِلَّا مَنْ أَتَی اللّٰہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ o ﴾ (الشعراء:۸۸۔۸۹)
’’ جس دن مال اور اولاد کچھ کام نہ آئے گی لیکن (فائدہ) والا وہی ہوگا) جو اللہ تعالیٰ کے سامنے قلب سلیم لے کر حاضر ہو۔ ‘‘