کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 142
غصے کا علاج
پہلا طریقہ :… غصے سے بچنا:
یہ چیز غصہ کے اسباب سے اجتناب کے ذریعہ حاصل ہوسکتی ہے۔ غصہ کے بعض اسباب یہ ہیں : تکبر، خود پسندی، فخر، بری حرص، بے موقع کا مذاق اور ٹھٹھا ہنسی وغیرہ۔
دوسرا طریقہ :… غصہ آنے کے بعد اس کا علاج :
اس کے چار طریقے ہیں :
۱: مردود شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرنا … یعنی ’’ أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ‘‘ پڑھنا۔
۲: وضو کرنا۔ (اس سے غصہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔)