کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 14
اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم کے ذریعے اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت دم کے ذریعے علاج کرنا نہایت مفید اور مکمل شفایابی ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿ قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا ھُدًی وَّشِفَآئٌ ﴾(حم السجدہ:۴۴)
’’ آپ کہہ دیجیے کہ یہ (قرآن) تو ایمان والوں کے لیے ہدایت اور شفا ہے۔ ‘‘
دوسری جگہ ارشاد ہے:
﴿ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ﴾ (الاسراء:۸۲)
’’ یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے۔ ‘‘
اس آیت میں لفظ ’’ مِنْ ‘‘ بیان جنس کے لیے ہے کیونکہ