کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 133
بردبار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں جو آسمانوں کا رب، زمین کا رب اور عرشِ کریم کا رب ہے۔ ‘‘
۲: (( اَللّٰھُمَّ رَحْمَتَکَ أَرْجُوْ، فَـلَا تَکِلْنِيْ إِلیٰ نَفْسِيْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَأَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيْ کُلَّہٗ ، لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ)) [1]
’’ اے اللہ! میں تیری ہی رحمت کا امیدوار ہوں ۔ پس مجھے پل جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر۔ اور میرے تمام معاملات کو سنوار دے۔ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔ ‘‘
[قرآن میں ہے کہ اللہ کے نبی یونس بن متی ( علیہ السلام ) نے
[1] ابو داؤد: ۴/۳۲۴۔ مسند احمد: ۵/ ۴۲۔ شیخ البانی اور عبدالقادر ارناؤط رحمہم اللہ نے اس حدیث کو حسن کہا ہے۔