کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 131
تو اللہ تعالیٰ اس کے رنج و غم کا دور کردیتا ہے اور اس کے بدلے اسے خوشی و مسرت عطا فرماتا ہے۔ اسی طرح غم اور دُکھ کے وقت یہ دعا بھی پڑھے: (( اَللّٰھُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ۔))[1] ’’ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں رنج اور غم سے، عاجزی اور کاہلی سے، بخیلی اور بزدلی سے۔ اور قرض کے چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے۔ ‘‘
[1] صحیح بخاری: ۷/۱۵۸، حدیث: ۶۳۶۹۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا بکثرت پڑھتے تھے۔ دیکھئے: بخاری مع الفتح الباری: ۱۱/ ۱۷۳۔