کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 11
’’پس جس کو اللہ ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ اسلا م کے لیے کھول دیتا ہے۔‘‘ رابعًا:… اﷲ کی نعمتیں بے شمار ہیں اور اس کے احسانات ان گنت ہیں آدمی انہیں پوری زندگی گنتارہے تو نہیں گن سکتا۔اللہ کریم فرماتے ہیں : ﴿ وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَاطاِنَّ اللّٰہَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ o﴾ (سورۃ النحل:۱۸) ’’اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو ان کو پورا گِن نہ سکو گے ، بے شک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ تو اپنے ان بھائیوں کے لیے جو رب کائنات کی تمام نعمتوں پر شکر ادا کرتے ہوئے ایسے انمول موتیوں کی تلاش میں ہوں کہ جنہیں پا کر وہ شب و روز کی پریشانیوں سے نجات ، دل کا اطمینان و سکون اور اپنے رب کا قرب حاصل کرنا چاہیں ، اس کتابچہ