کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 104
نفسیاتی امراض کا علاج [1] نفسیاتی امراض اور دل کی بے چینی کا سب سے بڑا علاج مختصراً درج ذیل ہے: ۱: ہدایت اور توحید … اس کے برعکس گمراہی اور شرک بے چینی کے اسباب میں سے ہیں ۔ ۲: ایمانِ صادق کا نور … جسے اللہ تعالیٰ بندے کے دل میں ڈالتا ہے اور اس کے ساتھ ہی نیک عمل۔
[1] اس موضوع کے لیے دیکھئے: زاد المعاد: ۲/ ۲۳ تا ۲۸۔ شرح صدر کے اسباب، نیز علامہ عبدالرحمن بن ناصر سعدی کی کتاب ’’ الوسائل المفیدۃ للحیاۃ السعیدۃ۔‘‘