کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 99
اَللّٰہُمَّ اَہْللّٰه عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلاَمَۃِ وَالْاِسْلاَمِ رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہَ[۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت طلحہ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے((اے اللہ! ہم پر یہ چاند امن ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما(اے چاند!)میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔))اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 137 روزہ افطار کروانے والے کو درج ذیل دعا دینی چاہئے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم جَائَ اِلَی سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ رضي اللّٰه عنه فَجَآئَ بِخُبْزٍ وَزَیْتٍ فَاَکَلَ ثُمَّ قَالَ النَّبِیُّا اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ وَاَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلاَئِکَۃُ۔رَوَاہُ اَبُوْ دَاؤدُ[2] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے تو وہ آپ کے لئے روٹی اور سالن لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمایا اور دعا کی((روزہ داروں نے تمہارے پاس روزہ افطار کیا، نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا فرشتے تمہارے لئے دعائے رحمت کریں۔))اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 2745 [2] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 3263