کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 93
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد یہ دعاء پڑھتے تھے’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اسی کی ہے۔ حمد اسی کے لئے سزاوار ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ یااللہ! اگر تو کسی کو اپنے فضل سے نوازنا چاہے تو کوئی تجھے روک نہیں سکتا اور اگر کسی کو اپنی رحمت سے محروم کر دے تو کوئی اسے نواز نہیں سکتا۔کسی دولت مند کی دولت اسے تیرے عذاب سے نہیں بچا سکتی۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ 4۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ اَخَذَ بِیَدِیْ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم((اِنِّیْ لَاُحِبُّکَ یَا مُعَاذُ!))فَقُلْتُ : وَ اَنَا اَحَبُّکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ((فَلاَ تَدَعْ اَنْ تَقُوْلَ فِیْ دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ ﴿رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ﴾ رَوَاہُ أَحْمَدُ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ وَالنَّسَائِیُّ [1] (صحیح) حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا’’اے معاذ! مجھے تم سے محبت ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اچھا تو پھر ہر(فرض)نماز کے بعد یہ کلمات کہنا نہ بھولنا ’’اے میرے پروردگار! مجھے اپنا ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما۔‘‘ اسے احمد،ابودائود اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ 5۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَنْ] سَبَّحَ اللّٰہَ[ فِیْ دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ ثَلاَثًا وَّ ثَلاَثِیْنَ وَ ]حَمِدَ اللّٰہَ [ثَلاَثًا وَّ ثَلاَثِیْنَ وَ] کَبَّرَ اللّٰہَ[ ثَلاَثًا وَّ ثَلاَثِیْنَ فَتِلْکَ تِسْعَۃٌ وَّ تِسْعُوْنَ وَ قَالَ تَمَامَ الْمِائَۃِ ] لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ[ غُفِرَتْ خَطَایَاہُ وَ اِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے نماز کے بعد33 مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ،33 مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور33 مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہا اس نے ننانوے کی تعداد پوری کی پھر سویں مرتبہ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَعَلٰی کُلِّ
[1] صحیح سنن النسائی ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1236 [2] مختصر صحیح مسلم، للالبانی ، رقم الحدیث 314