کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 87
میرے اور میرے گناہوں کے درمیان مشرق و مغرب کی دوری پیدا فرما دے۔ یا اللہ! مجھے میرے گناہوں سے سفید کپڑے کی طرح پاک وصاف کر دے۔ یا اللہ!میرے گناہ برف، پانی اور اولوں سے دھودے۔))‘‘ اسے احمد، بخاری، مسلم،ابوداؤد،نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاَۃَ قَالَ ]سُبْحَانَکَ اَللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَ تَعَالٰی جَدُّکَ وَ لاَ اِلٰہَ غَیْرُکَ[ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو یہ کلمات پڑھتے ’’((اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے تیرا کام بابرکت ہے تیری شان بلند ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔))‘‘اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 123 رکوع و سجود کی بعض مسنون دعائیں یہ ہیں۔ 1۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَرَکَعَ فَقَالَ فِیْ رُکُوْعِہٖ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمُ وَ فِیْ سُجُوْدِہٖ]سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی [ رَوَاہُ النِّسَائِیُّ وَالتِّرْمِذِیُّ [2] (صحیح) حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو اس میں یہ دعا پڑھی ’’((میرا عظمت والا رب ہر خطا سے پاک ہے۔))‘‘اور سجدے میں یہ دعا پڑھی ’’((میرا بلند و برتر رب پاک ہے۔))‘‘ اسے نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ 2۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہٖ وَ سُجُوْدِہٖ ]سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ [ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [3] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجود میں یہ دعا پڑھتے’’((اے اللہ! ہمارے رب تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے مجھے بخش دے۔))‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ 3۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہٖ وَ سُجُوْدِہٖٖ ] سُبُّوْحٌ قَدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوْحِ [ رَوَاہُ النِّسَائِیُّ [4](صحیح)
[1] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 702/701 [2] صحیح سنن النسائی ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1024 [3] مختصر صحیح بخاری، للزیبدی ، رقم الحدیث 455 [4] صحیح سنن النسائی ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1086