کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 83
اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ لِلْمَسْجِدِ مسجد سے متعلق دعائیں مسئلہ نمبر 118 گھر سے مسجد جاتے ہوئے یہ دعا مانگنی چاہئے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم خَرَجَ اِلَی الصَّلاَۃِ وَ ہُوَ یَقُوْلُ ] اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَ فِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا وَاجْعَلْ فِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَاجْعَلْ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَاجْعَلْ مِنْ خَلْفِیْ نُوْرًا وَاجْعَلْ مِنْ اِمَامِیْ نُوْرًا وَاجْعَلْ مِنْ فَوْقِیْ نُوْرًا وَ مِنْ تَحْتِیْ نُوْرًا اَللّٰہُمَّ اَعْطِنِیْ نُوْرًا [ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے(گھر سے)نکلتے تو یہ دعا پڑھتے((اے اللہ! میرے دل‘ زبان‘ کان اور آنکھوں میں نور پیدا کر دے، میرے پیچھے اور آگے نور ہی نور کر دے، میرے اوپر اور نیچے بھی نور کردے اور اے اللہ! مجھے نور ہی نور عطا فرما۔))اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 119 مسجد میں داخل ہونے سے قبل یہ دعا پڑھنی مسنون ہے۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّہٗ کَانَ اِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَالَ ] اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِوَجْہِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ[ قَالَ : اَقَطْ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ! قَالَ : فَاِذَا قَالَ ذٰلِکَ قَالَ الشَّیْطَانُ حُفِظَ مِنِّیْ سَائِرَ الْیَوْمِ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [2] (صحیح) حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو فرماتے((میں شیطان مردود سے عظمت والے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔اس کی ذات کریم اور
[1] صحیح مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب صلاۃ النبی و دعائہ باللیل ، ج [2] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 441