کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 77
’’اے ہمارے رب!مجھے اور میرے گھروالوں کو ان کے اعمال(کے وبال)سے نجات دلا۔‘‘(سورۃشعرأ، آیت نمبر129) مسئلہ نمبر 106 کسی بھی فتنے سے بچنے کے لئے یہ دعا مانگنی چاہئے۔ ﴿رَبَّنَا عَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا وَ اِلَیْکَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْکَ الْمَصِیْرُ، رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَاغْفِرْلَنَا رَبَّنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ﴾ ’’اے ہمارے رب!ہم تجھ پر توکل کرتے ہیں تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں اور تیری ہی طرف پلٹنا ہے۔ اے ہمارے رب!ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بنا۔اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے۔بلاشبہ تو غالب ہے حکمت والا ہے۔‘‘(سورۃ ممتنحہ، آیت نمبر5-4) مسئلہ نمبر 107 دشمن کے مکروفریب سے بچنے کی دعا۔ ﴿وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیْرٌ بِالْعِبَادِ﴾(44:40) ’’میں اپنا کام اللہ کو سونپتا ہوں بیشک سب بندے اللہ کی نگاہ میں ہیں۔‘‘(سورۃ مؤمن، آیت نمبر44)