کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 76
’’اے ہمارے رب!اگر ہم سے بھول یا چوک ہو جائے تو ہم پر گرفت نہ فرما، اے ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تونے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا، اے ہمارے رب! جو بوجھ اٹھانے کی طاقت ہمارے اندر نہیں وہ ہمارے اوپر نہ رکھ ہمیں معاف فرما۔ ہمیں بخش دے ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا آقا ہے کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔‘‘(سورۃ بقرہ، آیت نمبر286) مسئلہ نمبر 102 اولاد کے لئے اقامت صلوٰۃ کی اور والدین کے لئے بخشش کی دعا۔ ﴿رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلاَۃِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَائِ، رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ﴾ ’’اے ہمارے رب!مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا۔اے ہمارے رب! میری دعا قبول فرما۔اے ہمارے رب! مجھے میرے والدین اور اہل ایمان کو حساب کتاب کے دن بخش دینا۔‘‘(سورۃابراہیم، آیت نمبر41-40) مسئلہ نمبر 103 دین و دنیا کی بھلائیاں طلب کرنے کی دعا۔ ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾(201:2) ’’اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی سے نواز اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے۔‘‘(سورۃبقرہ، آیت نمبر201) مسئلہ نمبر 104 دعوت دین اور تبلیغ سے قبل یہ دعا مانگنی چاہئے۔ ﴿رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ، وَ یَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ، وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ، یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ﴾ ’’اے ہمارے رب!میرا سینہ کھول دے(یعنی یقین پیدا فرما)اور میرا کام آسان فرما میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں۔‘‘(سورۃ طہٰ، آیت نمبر28-25) مسئلہ نمبر 105 بے دین لوگوں کی صحبت سے نجات حاصل کرنے کی دعا۔ ﴿رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَہْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ﴾(169:26)