کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 74
’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے ہمیں بخش دے ہم پر رحم فرما۔ تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔‘‘(سورۃ مؤمنون، آیت نمبر109) مسئلہ نمبر 96 مصائب اور مشکلات سے نجات حاصل کرنے کی دعا۔ ﴿لاَ اِلٰـہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾(87:21) ’’تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو پاک ہے اور میں واقعی ظالموں میں سے ہوں۔‘‘(سورۃ انبیأ، آیت نمبر87) مسئلہ نمبر 97 ایمان پر استقامت کے لئے دعا۔ ﴿رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیْتَنَا وَ ہَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ﴾(8:3) ’’اے ہمارے رب! ہدایت عطا فرمانے کے بعد ہمارے دلوں کو گمراہ نہ کر اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرما۔ بیشک تو ہی حقیقی داتا ہے۔‘‘(سورۃ آل عمران، آیت نمبر8) مسئلہ نمبر 98 گناہوں سے بخشش کی دعا۔ ﴿رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾(23:7) ’’اے ہمارے رب!ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے اگر تونے ہمیں نہ بخشا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم یقینا خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘(سورۃ اعراف، آیت نمبر23) مسئلہ نمبر 99 ظالموں سے نجات پانے کی دعا۔ ﴿رَبَّنَا اَخْرِجْنَا مِنْ ہٰذِہِ الْقَرْیَۃِ الظَّالِمِ اَہْلُہَا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیًّا وَّاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْکَ نَصِیْرًا﴾(75:4) ’’اے ہمارے رب!ہمیں اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں۔ہمارے لئے اپنی قدرت سے کوئی دوست پیدا فرما اور اپنی طرف سے ہمارے لئے کوئی مددگار مہیا کردے۔‘‘(سورۃ النسأ، آیت نمبر75)