کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 73
لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَا اِنَّکَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ﴾(10:59)
’’اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور اہل ایمان کے بارے میں ہمارے دلوں میں کسی قسم کا کینہ نہ آنے دے۔ اے ہمارے رب! تو بڑا ہی شفیق اور مہربان ہے۔‘‘(سورۃ حشر، آیت نمبر 10)
مسئلہ نمبر 93 حاسدوں کے شر سے پناہ کی دعا۔
﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ، وَ مِنْ شَرِّ النّٰفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ، وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ﴾(113: 1۔5)
’’کہو(اے نبی)! میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے پیدا کرنے والے کی۔ ساری مخلوق کے شر سے اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے اور گرہوں میں پھونک مارنے والیوں کے شر سے اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔‘‘(سورۃ فلق، آیت نمبر 5-1)
مسئلہ نمبر 94 شیطانی وساوس دور کرنے کی دعا۔
﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِکِ النَّاسِ،اِلٰہِ النَّاسِ، مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ، الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ، مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ﴾(114: 1۔6)
’’کہو(اے نبی)! میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں جو لوگوں کا مالک اور الٰہ ہے شیطان کے وسوسے کے شر سے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ خواہ وہ(شیطان)جنوں سے ہو یا انسانوں سے۔‘‘(سورۃ الناس، آیت نمبر6-1)
وضاحت : ان دونوں سورتوں کو ’’معوذتین‘‘ کہتے ہیں اور جادو کے دفعیہ کے لئے ان کا پڑھ کر دم کرنا مجرب ہے۔
مسئلہ نمبر 95 اہل ایمان کی دعا۔
﴿رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْلَنَا اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾(8:66)
اے ہمارے رب! ہمارا نور آخر تک باقی رکھنا اور ہمیں بخش دینا۔ تو یقینا ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘(سورۃ التحریم، آیت نمبر8)
﴿رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ﴾(109:23)