کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 72
’’اے میرے رب! مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔‘‘(سورۃ مؤمنون، آیت نمبر 118) مسئلہ نمبر 88 عذاب جہنم سے پناہ مانگنے کی دعا۔ ﴿رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ اِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا، اِنَّہَا سَائَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا﴾(25: 65۔66) ’’اے ہمارے پروردگار! ہم سے جہنم کا عذاب دور رکھنا کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔بیشک جہنم بہت ہی برا ٹھکانا اور بہت ہی بری جگہ ہے۔‘‘(سورۃ فرقان، آیت نمبر 66-65) مسئلہ نمبر 89 اپنے بیوی بچوں کے حق میں بھلائی کی دعا۔ ﴿رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیَّتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا﴾(74:25) ’’اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور اولادوں کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقی لوگوں کا امام بنا دے۔‘‘(سورۃ فرقان، آیت نمبر74) مسئلہ نمبر 90 نیک کام کی قبولیت کے لئے یہ دعا مانگنی چاہئے۔ ﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ط اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾(127:2) ’’اے ہمارے رب! ہماری یہ خدمت قبول فرما۔ بے شک تو(دعا کو)سننے والا اور(نیت کو)جاننے والا ہے۔‘‘(سورۃ بقرہ، آیت نمبر 127) مسئلہ نمبر 91 طلب رزق کی دعا۔ ﴿رَبِّ اِنِّیْ لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٍ﴾(24:28) ’’اے میرے رب! تو جو کچھ بھی مجھے عطا فرمائے میں اس کا حاجت مند ہوں۔‘‘(سورۃ قصص، آیت نمبر24) مسئلہ نمبر 92 پہلے گزر جانے والے بزرگوں کے لئے بعد میں آنے والوں کی دعا۔ ﴿رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْإِیْمَانِ وَ لاَ تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَاغِلاًّ