کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 70
’’اے میرے رب! مجھے توفیق عطا فرما میں تیری ان نعمتوں کا شکریہ ادا کرسکوں جوتونے میرے اور میرے والدین پر کی ہیں اور مجھے توفیق عطا فرما کہ ایسے نیک اعمال کروں جو تجھے پسند ہوں اور میری اولاد کی اصلاح فرما دے میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔‘‘(سورۃ احقاف، آیت نمبر15) مسئلہ نمبر 79 طلب اولاد کے لئے دعائیں۔ 1۔ ﴿رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ﴾(38:3) ’’اے میرے رب! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما تو یقینا دعا سننے والا ہے۔‘‘(سورۃ آل عمران، آیت نمبر38) 2۔ ﴿رَبِّ لاَ تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ﴾(89:21) ’’اے میرے رب! مجھے تنہا نہ چھوڑاور تو سب سے بہتر وارث ہے۔‘‘(سورۃ انبیأ، آیت نمبر 89) 3۔ ﴿رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴾(100:37) ’’اے میرے رب!مجھے صالح اولاد عطا فرما۔‘‘(سورۃ صافات، آیت نمبر100) 80 ماں باپ کے لئے دعائیں۔ ﴿رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبّٰیَانِیْ صَغِیْرًا﴾(24:17) ’’اے میرے رب! ان دونوں(ماں باپ)پر اسی طرح رحم فرما جس طرح انہوں نے مجھے بچپن میں پالا پوسا۔‘‘(سورۃ بنی اسرائیل، آیت نمبر24) مسئلہ نمبر 81 طلب رحمت کی دعا۔ ﴿رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً وَّ ہَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا﴾(10:18) ’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے معاملات میں اصلاح کی صورت پیدا فرما۔‘‘(سورۃ کہف، آیت نمبر10) مسئلہ نمبر 82 علم حاصل کرنے کی دعا۔