کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 63
؟ قَالَ((یَقُوْلُ قَدْ دَعَوْتُ وَ قَدْ دَعَوْتُ فَلَمْ اَرَ یُسْتَجِیْبُ لِیْ فَیَسْتَحْسِرُ عِنْدَ ذٰلِکَ وَ یَدَعُ الدُّعَاءِ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’بندے کی دعا اس وقت تک قبول ہوتی ہے جب تک گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہیں مانگتا یا جلدی نہیں کرتا۔‘‘صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جلدی کیا ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’دعا مانگنے والا کہے میں نے دعا مانگی پھر مانگی لیکن مجھے دعا قبول ہوتی نظر نہیں آتی اور اس پر تھک ہار کر دعا کرنا چھوڑ دے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 64 دعا مانگتے ہوئے اللہ کے ساتھ کسی نبی، ولی یا بزرگ کو شریک کرنا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((مَنْ مَاتَ وَ ہُوَ یَدْعُوْ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ))رَوَاہُ الْبُخَارِیّ ُ[2] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص اس حالت میں مرا کہ دعا میں اللہ کے سوا کسی دوسرے کو شریک کرتا تھا۔آگ میں داخل ہوا۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر65 مسنون(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ)دعا کے الفاظ میں ردوبدل منع ہے۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم((اِذَا اَتَیْتَ مَضْجَعَکَ فَتَوَضَّأْ وُضُوْئَ کَ لِلصَّلاَۃِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلٰی شِقِّکَ الْاَیْمَنِ، وَ قُلْ ] اَللّٰہُمَّ اَسْلَمْتُ وَجْہِیْ اِلَیْکَ وَ فَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَالْجَاْتُ ظَہْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَ رَہْبَۃً اِلَیْکَ لاَ مَلْجَأَ وَ لاَ مَنْجَأَ مِنْکَ اِلاَّ اِلَیْکَ، اَللّٰہُمَّ اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَ نَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ[ فَاِنْ مُتَّ مِنْ لَیْلَتِکَ فَاَنْتَ عَلَی الْفِطْرَۃِ، وَاجْعَلْہُنَّ آخِرَ مَا تَتَکَلَّمَ بِہٖ))قَالَ فَرَدَّدْتُہَا عَلَی النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَلَمَّا بَلَغْتُ اَللّٰہُمَّ اَمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ قُلْتُ وَرَسُوْلِکَ، قَالَ((لاَ وَ نَبِیِّکَ
[1] مختصر صحیح مسلم، للالبانی ،رقم الحدیث 1877 [2] کتاب الایمان والنذور ، باب اذا قال واللہ لا اتکلم الیوم