کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 54
عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ وَلْتَنْہَوُنَّ عَنِ الْمُنْکَرِ اَوْ لَیُوْشِکَنَّ اللّٰہَ اَنْ یَبْعَثَ عَلَیْکُمْ عِقَابًا مِنْہُ ثُمَّ تَدْعُوْنَہٗ فَلاَ یُسْتَجَابُ لَکُمْ))رَوَاہُ التِّرْمِذِی [1] (حسن) حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہو ورنہ عنقریب اللہ تم پر اپنی طرف سے عذاب نازل کر دے گا پھر تم اس سے دعا کرو گے اور وہ تمہاری دعا قبول نہیں کرے گا۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 1762