کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 47
ہوتے ہیں، اس وقت دعا قبول کی جاتی ہے۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((ثِنْتَانِ لاَ تُرَدَّانِ اَوْ قَلَمَّا تُرَدَّانِ الدُّعَاءِ عِنْدَ النِّدَائِ وَ عِنْدَ الْبَاْسِ حِیْنَ یُلْحِمُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا))رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں ایک اذان کے بعد،دوسری لڑائی کے وقت جب(دونوں لشکر)ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 31 بارش نازل ہونے کے وقت دعا قبول کی جاتی ہے۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((ثِنْتَانِ مَا تُرَدَّانِ : الدُّعَاءِ عِنْدَ النِّدَائِ وَ تَحْتَ الْمَطَرِ))رَوَاہُ الْحَاکِمُ [2] (صحیح) حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’دو وقت کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا بہت ہی کم ردکی جاتیں ہیں(پہلی)اذان کے بعد اور(دوسری)بارش نازل ہوتے وقت۔‘‘ اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 32 یوم عرفہ(9ذی الحجہ)کی د عا قبول کی جاتی ہے۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ((خَیْرُ الدُّعَاءِ دُعَائُ یَوْمِ عَرَفَۃَ وَ خَیْرُمَا قُلْتُ اَنَا وَالنَّبِیُّوْنَ مِنْ قَبْلِیْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [3] (حسن) حضرت عمر و بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ(شعیب کے)دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور بہترین دعا جو میں نے اور مجھ سے پہلے نبیوں نے مانگی وہ یہ ہے’’اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں بادشاہی اسی کی ہے حمد اسی کے لئے سزاوار ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 33 توبہ کرنے والے کی دعا رات یا دن کی ہر گھڑی میں قبول کی جاتی
[1] صحیح سنن ابی داؤد، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2215 [2] سلسلۃ احادیث الصحیحۃ ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 1469 [3] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 2837