کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 44
اللہ سب سے بڑا ہے نیکی کرنے اور گناہ سے بچنے کی طاقت اللہ کی توفیق سے ہی ملتی ہے۔‘‘ان کلمات کے بعد پھر یہ کہے’’اے میرے رب! مجھے بخش دے۔‘‘ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’دعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے اور اگر وضو کرکے نماز پڑھے تو نماز قبول کی جائے گی۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ 3- عَنْ اَنَسٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ((اَلِظُّوْا بِیَا ذَالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(دعا کرتے ہوئے)’’یاذوالجلال و الاکرام کے الفاظ لازم پکڑو۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 2797