کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 160
مسئلہ نمبر 242 اللہ کا ذکر کرنے کے لئے کسی کامل ولی، بزرگ، غوث یا قطب سے اجازت حاصل کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا آثار صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں۔
مسئلہ نمبر 243 ذکر کی درج ذیل قسمیں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا آثار صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں۔
٭ ذکر ٭ ذکر جہر ٭ذکر خفی ٭ذکر حبس دم٭ذکر تسبیح٭ذکر روح٭ذکر قلبی
مسئلہ نمبر244 ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ کے ذکر کی درج ذیل زکوٰۃ مقرر کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔
٭ عام مسلمانوں کے لیے روزانہ 5000 ضربیں لگانا
٭ امام مسجد کے لیے روزانہ 25000 ضربیں لگانا
٭ غوث یا قطب کے لیے روزانہ 72000 ضربیں لگانا
٭ فقیہ کے لیے روزانہ سوا لاکھ ضربیں لگانا
مسئلہ نمبر245 ذاکر قلبی کی روح کا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل[1] میں پہنچنے یا بیت المعمور تک پہنچنے کا عقیدہ کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔
مسئلہ نمبر246 ذکر قلبی کرنے والوں کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرانے کا دعویٰ کرنا سنت سے ثابت نہیں۔
مسئلہ نمبر247 ذاکر قلبی سے قبر میں منکر نکیر کے سوال نہ کرنے کا عقیدۂ کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔
مسئلہ نمبر248 ذاکر قلبی کا مرنے کے بعدقبر میں بیٹھ کر ’’اللّٰہ اللّٰہ‘‘کرنا اور لوگوں کو فیض پہنچانے کا عقیدہ سنت سے ثابت نہیں۔
مسئلہ نمبر249 ساٹھ سال تک ذاکر قلبی نہ بننے والے کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت سے خارج کر دیتے ہیں، یہ عقیدہ کتاب وسنت سے ثابت نہیں۔
[1] روزانہ مسجد نبوی میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام زندہ یا مردہ غوث ، قطب ، ابدال اور دیگر اولیائے کرام کے ساتھ مجلس قائم کرنا ، صحابہ کرام ، تابعین ، تبع تابعین میں سے کسی کے زمانے میں بھی اس کا ثبوت نہیں ملتا