کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 159
44 اسمائے گرامی شیخ عبدالقادر جیلانی(غوث الاعظمؒ)کا وظیفہ کرنا۔ 45 قصیدۂ غوثیہ 46 ختم شریف کبیر غوثیہ 47 عہد نامہ 48 اورادالاسبوع 49 چہل کاف 50 مسبعات عشر 51 شش قفل 52 ہفت ہیکل 53 درود تاج 54 درود تنجینا 55 درود ماہی 56 درود مقدس 57 درود لکھی 58 درود اکبر 59 دعا امن 60 دعا منزل(قرآن مجید کی ہر منزل ختم کرنے کی دعا) 61 دعا ایام بیض مکرم 62 دعا سریانی 63 دعا جمیلہ 64 قدح معظم و مکرم 65 دعا حبیب 66 دعا مستجاب 67 دعا نصف شعبان المعظم 68 دعا حزب البحر 69 دعا عکاشہ 70 دعا گنج العرش مسئلہ نمبر 238 صرف ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ یا ’’اَللّٰہ ھُو‘‘ کا ذکر کرنا یا ضربیں لگانا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آثار صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں۔ مسئلہ نمبر 239 ذکر قلبی کو نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج اور تلاوت قرآن سے افضل سمجھنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا آثار صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں۔ مسئلہ نمبر 240 ’’اَللّٰہ ھُوْ، اَللّٰہ ھُوْ‘‘ کی ضربوں سے قلب جاری کرنے کا عمل سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا آثار صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں۔ مسئلہ نمبر241 ’’اللّٰہ اللّٰہ‘‘ کے ذکر کی ضربوں سے اللہ کا جسم کے اندر سرایت کرنے کا عقیدہ کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔