کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 158
19 سعی کی نیت کے الفاظ ادا کرنا۔ 20 سعی کے ہر چکر میں الگ الگ مروجہ دعاؤں کا اہتمام کرنا۔ 21 مقام ابراہیم اور مقام ملتزم پر مخصوص مروجہ دعاؤں کا اہتمام کرنا۔ 22 مکہ سے رخصت ہوتے ہوئے وداعی دعا مانگنا۔ 23 مسجد میں داخل ہونے کی مسنون دعا کے علاوہ کے علاوہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں داخل ہوتے وقت دوسری دعائیں مانگنا۔ 24 روضہ رسول پر مسنون درود و سلام کے علاوہ دوسرے طویل و عریض مروجہ درود و سلام پڑھنا۔ 25 روضہ رسول پر درود وسلام کے بعد اَشْفِعْنِیْ بِااللّٰہِ‘ اَلْاَمَانُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لشَّفَاعَۃُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ جیسے الفاظ کہنا۔ 26 درود و سلام کے بعد وَلَوْاَنَّھُمْ اِذْ ظَلَمُوْااَنْفُسَھُمْ تلاوت کرکے بخشش کی درخواست کرنا۔ 27 نزول وحی کی جگہ کھڑے ہو کر ملائکہ پر سلام بھیجنا۔ 28 ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی‘ فاتحہ خوانی‘ رسم قل‘ دسواں‘ چالیسواں کا اہتمام کرنا۔ 29 میت دفن کرنے کے بعد سر کی طرف کھڑے ہو کر سورۃ فاتحہ اور پاؤں کی طرف سورۃ بقرہ کی ابتدائی آیتیں تلاوت کرنا۔ 30 میت کو غسل دیتے وقت قرآن پاک کی تلاوت یا ذکر کرنا۔ 31 جنازہ لے جاتے ہوئے بآواز بلند ذکر کرنا۔ 32 بسم اللہ کا قرآن پاک ختم کرنا۔ 33 چنوں پر ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنا۔ 34 ڈیڑھ لاکھ بار آیت کریمہ ختم کرنا۔ 35 27 رجب کو محفل ذکر منعقد کرنا۔ 36 27 رمضان المبارک کی رات(شب قدر)7 مرتبہ سورۃ ملک پڑھنا۔ 37 15 شعبان کی رات(شب برأت)3 دفعہ سورۃ یٰسین اور21 مرتبہ سورۃ بقرہ کا آخری رکوع پڑھنا۔ 38 اجتماعی دعا مانگنے سے قبل بآواز بلند اجتماعی درود و شریف پڑھنا۔ 39 یکم ربیع الاول سے 21 ربیع الاول تک روزانہ بعد نماز عشاء ہزار بار درود شریف پڑھنا۔ 40 14-13-12ربیع الاول کو بعد نماز عشاء 7741 مرتبہ یَا بَدِیْعُ الْعَجَائِب کا وظیفہ کرنا۔ 41 ماہ صفر کو منحوس سمجھ کر پہلے بدھ کو مغرب اور عشاء کے درمیان محفل ذکر منعقد کرنا۔ 42 یکم محرم سے 10 محرم تک روزانہ بعد نماز عشاء سو مرتبہ کلمہ طیبہ کا وظیفہ کرنا۔ 43 اور او عبد القادر جیلانی کا وظیفہ کرنا