کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 156
اسے جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’بیس نیکیاں‘‘پھر تیسرا آدمی آیا‘ تو اس نے کہا’’السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ‘‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’تیس نیکیاں‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 235 شیشہ دیکھ کر یہ دعا پڑھنی چاہئے عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا نَظَرَ فِی الْمِرْأَۃِ قَالَ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اَللّٰہُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ)) رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ [1](صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب شیشہ دیکھتے تو فرماتے((تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔یا اللہ! جس طرح تونے میری صورت بنائی ہے‘ اسی طرح میرا اخلاق بھی اچھا کردے۔))اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 236 سجدہ تلاوت کی دعا یہ ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ فِیْ سُجُوْدِ الْقَرْآنِ بِاللَّیْلِ ]سَجَدَ وَجْہِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَ صَوَّرَہٗ وَ شَقَّ سَمْعَہٗ وَ بَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَ قُوَّتِہٖ [ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَالنِّسَائِیُّ [2] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت جب سجدۂ تلاوت کرتے تو فرماتے((میرے چہرے نے اس ہستی کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا۔ اور اپنی طاقت و قدرت سے اس میں کان اور آنکھیں بنائیں۔))اسے ابوداؤد‘ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے۔
[1] ارواء الغلیل، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 74 [2] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 2723