کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 151
جو تم نہیں دیکھتے۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 222 بارش طلب کرنے کی دعا درج ذیل ہے۔ عَنْ عَمْرِوبْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہ۔ رضی اللّٰه عنہم قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا اسْتَسْقٰی قَالَ ]اَللّٰہُمَّ اسْقِ عِبَادَکَ وَ بَہَائِمَکَ وَانْشُرْ رَحْمَتَکَ وَاَحْیِ بَلَدَکَ الْمَیِّتَ[ رَوَاہُ مَالِکٌ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ [1] (حسن) حضرت عمرو اپنے باپ شعیب سے‘شعیب اپنے دادا(عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہ)سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارش کے لئے کہ دعا فرماتے تھے((الٰہی! اپنے بندوں اور چوپایوں کو پانی پلا۔اپنی رحمت عام فرما دے اور مردہ زمین کو ہرابھرا کردے۔))اسے مالک اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 223 بارش ہوتے ہوئے یہ دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ اِذَا رَأَی الْمَطَرَ قَالَ ] اَللّٰہُمَّ صَیِّبًا نَافِعًا[ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش ہوتی دیکھتے توفرماتے((یا اللہ! فائدہ پہنچانے والی بارش برسا۔))اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 224 کثرت باران کے نقصان سے محفوظ رہنے کی دعا۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰه عنہ رَفَعَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یَدَیْہِ ثُمَّ قَالَ ]اَللّٰہُمَّ حَوَالَیْنَا وَ لاَ عَلَیْنَا اَللّٰہُمَّ عَلَی الْاَکَامِ وَالظَّرَابِ وَبَطُوْنِ الْاَوْدِیَۃِ وَ مَنَابِتِ الشَّجَر[ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [3] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(کثرت باران کے نقصان سے محفوظ رہنے کے لئے)ہاتھ اٹھاتے پھر دعا فرماتے((یا اللہ! ہم پر نہیں بلکہ ہمارے ارد گرد علاقوں پر برسا‘ میرے اللہ! ٹبوں‘ ٹیلوں‘ ندی نالوں اور درخت اگنے کی جگہوں پر بارش برسا۔))اسے بخاری
[1] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1043 [2] مختصرصحیح بخاری، للزبیدی ، رقم الحدیث 556 [3] مختصر صحیح بخاری ، للزبیدی، رقم الحدیث 552