کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 133
کو بتایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا جس جگہ درد ہے وہاں ہاتھ رکھ کر تین بار((بسم اللہ))کہو اور سات مرتبہ یہ دعا مانگو((میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور قدرت کے ذریعے اس بیماری سے پناہ مانگتا ہوں جو مجھے لاحق ہے یا جس کے لاحق ہونے کا مجھے خدشہ ہے۔))اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ 2 عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍرضی اللّٰه عنہ اَنَّ جِبْرِیْلَ اَتَی النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ : یَامُحَمَّدُ ! اِشْتَکَیْتَ؟ فَقَالَ((نَعَمْ !))قَالَ ] بِاِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُوْذِیْکَ مِنْ شَرِّکُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِإِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ [ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا ’’کیا آپ بیمار ہیں؟ ‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔’’ہاں۔‘‘تو جبرئیل علیہ السلام نے اس طرح دم کیا((’اللہ کے نام سے تجھے دم کرتا ہوں ہر تکلیف دہ چیز سے ہر نفس کے شر سے اور حاسد کی نظر سے اللہ تجھے شفأ عطا کرے اللہ کے نام سے تجھے دم کرتا ہوں۔))اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ 3 عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا اشْتَکٰی مِنَّا اِنْسَانٌ مَسَحَہٗ بِیَمِیْنِہٖ ثُمَّ قَالَ ] اَذْہِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لاَ شِفَآئَ اِلاَّ شِفَائُ کُ شِفَآئً لاَّ یُغَادِرُ سَقَمًا [ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ہم میں سے جب کوئی آدمی بیمار ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر اپنا دایاں ہاتھ پھیرتے اور یہ دعا فرماتے((اے لوگوں کے رب! اس بیماری کو دور فرما‘ تو ہی شفأ دینے والا ہے لہٰذا شفا عطافرما‘ شفا صرف تیری ہی طرف سے ہے‘ ایسی شفا عطافرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔‘‘))اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 185 نظر بد کے مریض کو دم کرنے کی دعا۔ 4۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَ الْحُسَیْنَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا یَقُوْلُ ] اُعِیْذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّکُلِّ شَیْطَانٍ وَ
[1] مختصر صحیح مسلم ، للالبانی ، رقم الحدیث 1444 [2] مختصر صحیح مسلم ، للالبانی ، رقم الحدیث 1460