کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 127
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْہَـــمِّ وَالْحُــــزْنِ رنج اور شدت ِغم کے وقت کی دعائیں مسئلہ نمبر 181 شدت غم اور رنج میں درج ذیل دعائیں مانگنی چاہئیں۔ 1 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ عِنْدَ الْکَرْبِ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبُّ الْاَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شدت غم کے موقع پر یہ کلمات ادا فرمایا کرتے تھے((عظمت اور حوصلے والے اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں عرش عظیم کے مالک اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں زمین و آسمان کے مالک اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں وہ عرش کریم کا بھی مالک ہے۔))اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ 2 عَنْ اَبِیْ بُکْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((دَعْوَاتِ الْمَکْرُوْبِ ] اَللّٰہُمَّ رَحْمَتَکَ اَرْجُوْا فَلاَ تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَ اَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہٗ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ[))رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (حسن) حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’پریشان آدمی کی دعا یہ ہے((اے اللہ! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں مجھے لمحہ بھر کے لئے بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر۔ میرے تمام حالات درست فرما دے۔تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں۔))اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ 3 عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ اِذَا کَرَبَہٗ اَمْرٌ یَقُوْلُ((یَا
[1] اللؤلؤوالمرجان ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 1741 [2] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 4246