کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 124
مرنے سے پناہ مانگنے کی دعا نیز مرتے وقت شیطان کے حملے سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ اَبِی الْیُسْرِرضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَدْعُوْ ] اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَرَمِ وَ التَّرَدِّیْ وَالْہَدْمِ وَالْغَمِّ وَالْحَرِیْقِ وَالْغَرَقِ وَاَعُوْذُبِکَ اَنْ یَتَخَبَّطَنِی الشَّیْطٰنُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَ اَنْ اُقْتَلَ فِیْ سَبِیْلِکَ مُدْبِرًا وَاَعُوْذُبِکَ اَنْ اَمْوُتَ لَدِیْغًا [ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ وَالنِّسَائِیُّ [1](صحیح) حضرت ابوالیسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے((یا اللہ! میں بڑھاپے کی عمر‘ اونچی جگہ سے گرنے سے‘ کسی چیز کے نیچے آنے سے‘ غم سے‘ جلنے سے اور غرق ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ موت کے وقت مجھے شیطان پھسلادے اور اس سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ جہاد سے بھاگتا ہوا مروں اور پناہ مانگتا ہوں اس بات سے بھی کہ کسی زہریلے جانور کے ڈسنے سے مجھے موت آئے۔))اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 171 عذاب قبر اور مسیح دجال کے فتنے سے پناہ مانگنے کی دعا۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر128 کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ نمبر 172 شیطان کے وسوسوں سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((یَاْتِیَ الشَّیْطٰنُ اَحَدُکُمْ فَیَقُوْلُ مَنْ خَلَقَ کَذَا؟ مَنْ خَلَقَ کَذَا؟ حَتّٰی یَقُوْلُ مَنْ خَلَقَ رَبُّکَ ؟ فَاِذَا بَلَغَہٗ فَلْیَسْتَعِذْ بِاللّٰہِ وَلْیَنْتَہِ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے فلاں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ فلاں چیز کس نے پیدا کی ہے؟ حتیٰ کہ یہ کہتا ہے کہ تیرے رب کو کس نے پیدا کیا ہے؟ پس جب ایسی سوچ آئے تو((اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ))(میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں)پڑھ لے اور آئندہ ایسی سوچ سے باز رہے۔‘‘
[1] صحیح سنن النسائی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 5105 [2] صحیح بخاری ، کتاب بدأ الخلق ، باب صفۃ ابلیس و جنودہ