کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 115
کلمات شام کے وقت کہے تو یہی ثواب ملتا ہے اور صبح تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے۔‘‘اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ 8 عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ((مَنْ قَالَ حِیْنَ یُصْبِحُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ]اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ[ فَقَرَئَ ثَلاَثَ آیَاتٍ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِ الْحَشْرِ وَکَّلَ اللّٰہُ بِہٖ سَبْعِیْنَ اَلْفَ مَلَکٍ یُصَلُّوْنَ عَلَیْہِ حَتّٰی یُمْسِیَ وَاِنْ مَاتَ فِیْ ذٰلِکَ الْیَوْمِ مَاتَ شَہِیْدًا وَمَنْ قَالَہَا حِیْنَ یُمْسِیْ کَانَ بِتِلْکَ الْمَنْزِلَۃِ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ الدَّارِمِیُّ[1] (صحیح) حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے صبح کے وقت تین مرتبہ((میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو خوب سننے اور خوب جاننے والا ہے))کہا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ حشر کی آخری تین آیات تلاوت فرمائیں اور فرمایا’’اس شخص پر اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتے مقرر فرماتا ہے جو اس کے لئے شام تک دعا کرتے رہتے ہیں اور اگر اس روز اس کی موت واقع ہوجائے تو وہ شہید مرتا ہے اسی طرح جس شخص نے شام کے وقت یہی کلمات کہے اس کے لئے یہی اجر و ثواب ہے۔‘‘اسے ترمذی اور دارمی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : سورۃ حشر کی آخری تین آیات یہ ہیں ﴿ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ ہُوَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ الْمَلِکُ الْقَدُّوْسُ السَّلاَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحَانَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ، ہُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَائُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ﴾’’ وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں وہ غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے بہت مہربان نہایت رحم کرنے والا۔ وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں بادشاہ ہے پاک ہے سراسر سلامتی‘ امن دینے والا نگہبان، غالب،اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا،بڑا ہی ہو کر رہنے والا،اللہ کی ذات اس شرک سے پاک ہے جو لوگ کرتے ہیں۔وہ اللہ ہی ہے جو ہر چیز کے بنانے والا پیدا کرنے والا اور صورت گری کرنے والا ہے اس کے لئے بہترین نام ہیں زمین و آسمان کی ہرچیز اس کی تسبیح کر رہی ہے اور وہ زبردست حکمت والا ہے۔‘‘ 9 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ اَبُوْبَکْرٍ رضی اللّٰه عنہ قُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مُرْنِیْ بِشَیْئٍ اَقُوْلُہٗ اِذَا اَصْبَحْتُ وَاِذَا اَمْسَیْتُ قَالَ((قُلْ ] اَللّٰہُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبَّ کُلَّ شَیْئٍ وَمَلِیْکَہٗ اَشْہَدُ اَنْ لاَ
[1] مشکوۃ المصابیح ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2157