کتاب: دعا کے مسائل - صفحہ 108
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الطَّــــعَامِ کھانے پینے سے متعلق دعائیں مسئلہ نمبر 149 کھانا شروع کرنے سے قبل’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ پڑھنا مسنون ہے۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ اَبِیْ سَلَمَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کُنْتَ غُلاَمًا فِیْ حَجْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَکَانَتْ یَدِیْ تَطِیْشُ فِی الصَّحْفَۃِ فَقَالَ لِیْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((یَا غُلاَمُ ! سَمِّ اللّٰہَ وَکُلْ بِیَمِیْنِکَ وَکُلْ مِمَّا یَلِیْکَ))۔ مُتَّفِقٌ عَلَیْہِ [1] حضرت عمر ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں بچپن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت میں تھا(کھانا کھاتے ہوئے)میرا ہاتھ(سالن)میں گھومتا تھا۔ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’بیٹا!((بسم اللہ کہو اور اپنے داہنے ہاتھ سے سامنے سے کھاؤ۔))‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 150 کھانا شروع کرنے سے قبل ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ بھول جائے تو یاد آنے پر درج ذیل دعا پڑھنی چاہئے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((اِذَا اَکَلَ اَحَدُکُمْ فَلْیَذْکُرَ اسْمَ اللّٰہِ تَعَالٰی فَاِنَ نَسِیَ اَنْ یَذْکُرَ اسْمَ اللّٰہِ تَعَالَی فِیْ اَوَّلِہِ فَلْیَقُلْ ] بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَآخِرَہٗ[۔رَوَاہُ الترمذی اَبُوْدَاؤدَ [2] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب کوئی شخص کھانا شروع کرے تو اسے بسم اللہ پڑھنی چاہئے اور اگر ابتدأ میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو اسے یوں کہنا چاہئے((اوّل اور آخر اللہ کے نام سے کھاتا ہوں۔))اسے ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 151 کوئی چیز کھانے پینے کے بعد یہ دعا مانگنی چاہئے۔
[1] اللؤلؤ والمرجان ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 1313 [2] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 3202