کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 86
تین مراتب ہیں : ۱-پہلا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء سے پہلے اور اللہ کی حمد و ثنا کے بعد درود پڑھا جائے۔ ۲- دوسرا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء کے شروع میں ،درمیان میں اور اخیر میں درود پڑھا جائے۔ ۳-تیسرا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء کے شروع میں اور اخیر میں درود پڑھا جائے،اور اپنی ضرورت کو درمیان میں رکھا جائے ۔[1] (۲)-آسانی اور پریشانی ہر دو حالتوں میں دعاء کرنا: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من سرہ أن یستجیب اللّٰہ لہ عند الشدائد والکرب فلیکثر الدعاء في الرخاء‘‘[2]
[1] دیکھئے: جلاء الأفھام في فضل الصلاۃ والسلام علی محمد خیر الأنام صلی اللہ علیہ وسلم ،ص:۳۷۵۔ [2] ترمذی،۵/۴۶۲،حدیث نمبر:(۳۳۸۲)،و حاکم،۱/۵۴۴،امام حاکم نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے اور امام ذہبی نے ان کی موافقت کی ہے،اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح الترمذي(۳/۱۴۰)میں حسن قرار دیا ہے۔نیز دیکھئے: الأحادیث الصحیحۃ،حدیث نمبر :(۵۹۳)۔