کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 68
الرجل یطیل السفرأشعث أغبر یمد یدیہ إلی السماء: یا رب!یا رب!ومطعمہ حرام،ومشربہ حرام،وملبسہ حرام،وغذي بالحرام فأنی یستجاب لذلک‘‘[1] اے لوگو!بیشک اللہ تعالیٰ پاک ہے اور پاک ہی قبول فرماتا ہے،اوراللہ نے مومنوں کو وہی حکم دیا ہے جو رسولوں کو دیا ہے،جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:’’ اے پیغمبرو!حلال چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو ،تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے میں بخوبی واقف ہوں ‘‘ ،نیز ارشاد فرمایا: ’’اے ایمان والو!جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں انہیں کھاؤ ‘‘ ،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ایک شخص دور دراز کا سفر کرتاہے،اس کے بال پراگندہ اوروہ غبار آلود ہوتا ہے،وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو آسمان کی طرف اٹھا کر کہتا ہے ’ ’اے رب ‘‘،’’اے رب‘ ‘جبکہ اس کا کھانا حرام ہوتا ہے،اس کا پینا حرام ہوتا ہے،اس کا لباس حرام ہوتا ہے اور حرام ہی سے اس کی پرورش ہوئی ہوتی ہے،تو اس کی دعا کہاں سے قبول ہوگی؟۔
[1] مسلم،حدیث نمبر:(۱۰۱۵)۔