کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 6
کر کے مستقل کتاب کی شکل دی ہے ،اور اس میں کچھ ایسے اہم فوائد کا اضافہ کیا ہے ،جن کی ایک مسلمان کو اپنی دعاء میں ضرورت ہوتی ہے،اس کتاب کو میں نے اس طرح مرتب کیا ہے:
پہلی فصل: دعاء کامفہوم اور اس کی قسمیں ۔
دوسری فصل: دعاء کی فضیلت۔
تیسری فصل: دعاء کی شرطیں اور قبولیت دعاء سے مانع امور۔
چوتھی فصل: دعاء کے آداب اور قبولیت کے مخصوص حالات و اوقات۔
پانچویں فصل: انبیاء کا اہتمام دعاء اور بارگاہ الٰہی میں ان کے دعاؤں کی قبولیت۔
چھٹی فصل: مقبول دعائیں ۔
ساتویں فصل: وہ اہم ترین امور جن کا بندہ اپنے رب سے سوال کرتا ہے۔
میں اللہ عز وجل سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اسے صالح اور مقبول عمل بنائے اور میرے لئے اور جس تک بھی یہ کتاب پہنچے اس کے لئے نفع بخش بنائے،یہ