کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 58
۳- تیسری شرط: اللہ پر اعتماد اور قبولیت کا یقین [1] قبولیت دعاء کی عظیم ترین شرطوں میں سے اللہ تعالیٰ پر اعتماد بھی ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے،کیونکہ اللہ عز وجل جس کسی چیز سے کہتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّمَاْ قَوْلُنَاْ لِشَيْئٍ إِذَاْ أَرَدْنَاْہُ أَنْ نَّقُوْلَ لَہُ کُنْ فَیَکُوْنُ﴾[2] جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو صرف ہمارا یہ کہہ دینا کافی ہوتا ہے کہ ہوجا ‘ پس وہ ہو جاتی ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ إِنَّمَاْ أَمْرُہُ إِذَاْ أَرَاْدَ شَیْئاً أَنْ یَّقُوْلَ لَہُ کُنْ فَیَکُوْنُ﴾ [3] جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اسے صرف اتنا کہہ دینا کافی ہوتا ہے کہ ہوجا‘ تو وہ ہو جاتی ہے۔
[1] دیکھئے: جامع العلوم والحکم،۲/۴۰۷،ومجموع فتاوی ابن بازؒ ،جمع و ترتیب: علامہ الطیار،۱/۲۵۸۔ [2] سورۃ النحل:۴۰۔ [3] سورۃ یس:۸۲۔