کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 57
اسی وقت ملے گی جب تم رسول کی اطاعت کرو،رسول کے ذمہ تو صرف کھلی تبلیغ کر دینا ہے۔
اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جو عمل بھی شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق نہ ہو وہ باطل ہے،کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ مَن أحدَث في أمرِنا ما ليس فيه فهو رَدٌّ ‘‘[1]
جس کسی نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسا عمل ایجاد کیا جو اس میں سے نہیں تو وہ عمل مردود اور ناقابل قبول ہے۔
اور صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے:
’’ من عمل عملًا ليس عليه أمرِنا فهو رَدٌّ ‘‘[2]
جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تو وہ عمل مردود اور ناقابل قبول ہے۔
[1] البخاری،حدیث نمبر:(۲۶۹۷)،مسلم،حدیث نمبر:(۱۷۱۸)۔
[2] مسلم،حدیث نمبر:(۱۷۱۸)۔