کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 56
کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو،خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرمادے گا،اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَھْتَدُوْنَ﴾[1]
اور ان(رسول)کا اتباع کرو تاکہ تم راہ راست پر آجاؤ۔
نیز ارشاد ہے:
﴿ قُلْ أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَ أَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَاْ عَلَیْہِ مَاْ حُمِّلَ وَعَلَیْکُمْ مَّاْحُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِیْعُوْہُ تَھْتَدُوْا وَمَاْ عَلَی الرَّسُوْلِ إِلاَّ الْبَلَاْغُ الْمُبِیْنُ﴾ [2]
کہہ دیجئے کہ اللہ کا حکم مانو اور رسول کی اطاعت کرو،پھر بھی اگر تم نے رو گردانی کی تو رسول کے ذمہ تو صرف وہی ہے جو اس پر لازم کر دیا گیا ہے،اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے،ہدایت تو تمہیں
[1] سورۃ الأعراف:۱۵۸۔
[2] سورۃ النور:۵۴۔