کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 40
ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔ (۷) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ ليسَ شيءٌ أكرمَ على اللّٰہِ تعالى من الدُّعاءِ ‘‘[1] اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی بھی چیز دعاء سے زیادہ عزیز نہیں ہے۔ (۸) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَن لم يَسألِ اللّٰہَ يغضبْ عليْهِ ‘‘[2] جو اللہ سے سوال نہیں کرتا اللہ اس سے ناراض ہو جاتا ہے۔ اور کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:
[1] ترمذی،۵/۴۵۵،حدیث نمبر:(۳۳۷۰)،وابن ماجہ،۲/۱۲۵۸،امام حاکم نے اسے صحیح قراردیا ہے اور امام ذہبی نے ان کی موافقت کی ہے،۱/۴۹۰،اس کی سند کو شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے صحیح الترمذی(۳/۱۳۸)میں حسن قرار دیا ہے،نیز دیکھئے: شرح السنۃ بتحقیق الأرنؤوط،۵/۱۸۸ ۔ [2] ترمذی،۵/۴۵۶،حدیث نمبر:(۳۳۷۳)،وابن ماجہ،۲/۱۲۵۸،و احمد ۲/۴۴۲،شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کی سند کو صحیح الترمذی(۳/۱۳۸)میں حسن قرار دیا ہے۔