کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 266
واجعل الموت راحۃً لي من کل شرٍ‘‘[1]
اے اللہ!میرے لئے میرے دین کی اصلاح فرما جو کہ میرے معاملہ کی عصمت و حفاظت ہے،اور میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میری زندگی(گزر بسر)ہے‘ اور میری آخرت کو سنوار دے جس کی طرف مجھے پلٹ کر جانا ہے‘ اور میری زندگی کو ہر خیر و بھلائی میں اضافہ کا سبب بنا،اور موت کو میرے لئے ہر شر و برائی سے سامان راحت بنا دے۔
اور حضرت عبد اللہ بن عمر سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے یہ بھی ہے:
’’اللھم إني أعوذبک من زوال نعمتک،وتحول عافیتک،وفجاء ۃ نقمتک ،وجمیع سخطک‘‘[2]
اے اللہ!میں تجھ سے تیری نعمت کے زائل ہونے،تیری عافیت کے پلٹ جانے،تیرے عذاب کے اچانک آجانے،اور تیری تمام ناراضگیوں سے پناہ چاہتا ہوں ۔
[1] مسلم ۴/۲۰۸۷،حدیث نمبر:(۲۷۲۰)۔
[2] مسلم ۴/۲۰۹۷،حدیث نمبر:(۲۷۳۹)۔