کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 264
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تھے تو اکثر و بیشتر کیا پڑھتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: آپ اکثر یہ دعاء پڑھا کرتے تھے:
’’یا مقلب القلوب ثبت قلبي علی دینک۔‘‘
اے دلوں کے پلٹنے والے!میرے دل کو اپنی اطاعت پر جمادے۔
فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا ‘ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !کیا بات ہے کہ آپ اکثر و بیشتر ’’یا مقلب القلوب ثبت قلبي علی دینک‘‘ ہی پڑھتے ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’یا أم سلمۃ،إنہ لیس آدمي إلا وقلبہ بین اصبعین من أصابع اللّٰہ فمن شاء أقام،و من شاء أزاغ ‘‘[1]
اے ام سلمہ!کوئی بھی آدمی نہیں ہے مگر اس کا دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے،چنانچہ وہ جسے چاہتا ہے سیدھا رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے موڑدیتا ہے۔
[1] ترمذي ۵/۲۳۸،واحمد ۴/۱۸۲،حاکم ۱/۵۲۵ و۵۲۸،اور امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور امام ذہبی نے ان کی موافقت کی ہے ،اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح الترمذي(۳/۱۷۱)میں صحیح قرار دیا ہے۔