کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 26
بے شک تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہووہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں ،اگر تم سچے ہو تو انہیں پکارو اور پھر وہ تمہارا کہنا پوراکردیں ۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَالَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ لَاْ یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَکُمْ وَلَاْ أَنْفُسَھُمْ یَنْصُرُوْنَ﴾ [1] اور تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر جن لوگوں کی عبادت کرتے ہو وہ تمہاری کچھ مدد نہیں کر سکتے اور نہ وہ خود اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں ۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿وَمِنَ النَّاْسِ مَنْ یَعْبُدُ اللّٰہَ عَلَی حَرْفٍ فَإِنْ أَصَاْبَہُ خَیْرٌ اطْمَأَنَّ بِہِ وَإِنْ أَصَاْبَتْہُ فِتْنَۃٌ انْقَلَبَ عَلَی وَجْھِہِ خَسِرَ الدُّنْیَاْ وَالْآخِرَۃَ ذَلِکَ ھُوَ الْخُسْرَاْنُ الْمُبِیْنُ،یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَاْ لَاْ یَضُرُّہُ وَمَاْ لَاْ یَنْفَعُہُ ذَلِکَ ھُوَ الضَّلَاْلُ الْبَعِیْدُ ،یَدْعُوْا لَمَنْ ضَرُّہُ أَقْرَبُ مِنْ
[1] سورۃ الأعراف:۱۹۷۔