کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 252
اے لوگو!اللہ سے توبہ کرو اور اس سے گناہوں کی بخشش مانگو،کیوں کہ میں دن میں سو مرتبہ یا سو سے زائد مرتبہ اللہ سے توبہ و استغفار کرتا ہوں ۔ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،فرماتے ہیں کہ: ہم شمار کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں سو مرتبہ: ’’رب اغفرلي وتب علي إنک أنت التواب الرحیم‘‘[1]کہتے تھے۔ ترجمہ:اے میرے رب!تو مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول فرما،بے شک تو توبہ قبول کرنے والا ‘ رحم کرنے والا ہے۔ اور ترمذی اور امام احمد کی ایک روایت کے الفاظ یوں ہیں : ’’رب اغفرلي وتب علي إنک أنت التواب الغفور‘‘[2]
[1] ابوداؤد ،حدیث نمبر:(۱۵۱۶)وابن ماجہ ،حدیث نمبر:(۳۸۱۴)اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح ابو داؤد(۱/۲۸۳)اور صحیح ابن ماجہ(۲/۳۲۱)میں صحیح قرار دیا ہے،ان الفاظ کے ساتھ امام احمد نے بھی اس حدیث کو روایت کیا ہے ۱/۲۱۔ [2] ترمذی ،حدیث نمبر:(۳۴۴۴)امام احمد نے جامع ترمذی کے الفاظ سے روایت کیا ہے مگر اس میں ’’التواب الرحیم ‘‘یا ’’ التواب الغفور‘‘شک کے الفاظ ہیں ۱/۶۷۔