کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 249
۔۔۔مجھے اختلافی معاملات میں اپنے حکم سے حق کی رہنمائی فرما،بیشک تو جسے چاہتا ہے راہ راست کی رہنمائی فرماتا ہے۔
نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو ہر نماز کے بعد یہ دعاء پڑھنے کی وصیت فرمائی:
’’اللــــھم أعــــــني علی ذکرک وشـــکرک وحسن عبادتک‘‘[1]
اے اللہ!اپنے ذکر،اپنے شکر،اور اپنی بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رات کی نماز اس دعاء سے شروع فرماتے تھے:
’’ اھدني لأحسن الأخلاق لا یھدي لأحسنھا إلا أنت،واصرف عني سیئھا لا یصرف عني سیئھا إلا أنت‘‘[2]
۔۔۔اچھے اخلاق کی طرف میری رہنمائی فرما،اچھے اخلاق کی رہنمائی تو
[1] ابو داؤد ۲/۸۶،نسائی ۳/۵۳،اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح ابوداؤد(۱/۲۸۴)میں صحیح قرار دیا ہے۔
[2] مسلم ۱/۵۳۴،حدیث نمبر:(۷۷۱)۔