کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 229
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إن اللّٰہ لیرفع الدرجۃ للعبد الصالح في الجنۃ،فیقول: یا رب أنی لي ھذہ؟ فیقول: باستغفار ولدک لک‘‘[1] بے شک اللہ تعالیٰ جنت میں نیک بندے کا درجہ بلند فرماتا ہے،تو بندہ کہتا ہے: اے میرے رب!مجھے یہ مرتبہ کیونکر ملا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تمہاری اولاد کے تمہارے حق میں استغفار کرنے کی وجہ سے۔ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إذا مات الإنسان انقطع عملہ إلا من ثلاثۃ: إلا من صدقۃٍ جاریۃٍ،أو علمٍ ینتفع بہ،أو ولدٍ صالحٍ یدعو لہ‘‘[2]
[1] مسند احمد ۲/۵۰۹،اور امام ابن کثیر نے اس حدیث کی سند کو اپنی تفسیر میں صحیح قرار دیا ہے،۴/۲۴۳۔ [2] مسلم ۳/۱۲۵۵،کتاب الوصیۃ باب مایلحق الانسان من الثواب بعد وفاتہ ،حدیث نمبر:(۱۶۳۱)۔